یوم دفاع کے دن کے حوالے سے اغا رضوی نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے چند حقائق سامنے لایا

سکردو(پ ر) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے یوم دفاع وطن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6ستمبر یوم دفاع پر پاکستان کی بقاء،سلامتی اور تعمیر و ترقی کے لیے تجدید عہد اور ملک دشمنوں قوتوں سے نبردآزما ہونے کے لیے عزم کرنے کا دن ہے۔ کسی ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آج کے دن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔،1965 میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے ہندوستان کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو خاک میں ملا دیا تھا۔ ،دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملانے والے فوجی جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ 1965سے شروع ہونے والی افواج پاکستان کی استقامت و ایثار آج تک جاری ہے، یوم دفاع کے روز ہمیں شہدائے وطن سے عہد کرنا ہوگا کہ اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس ملک کی حفاظت کرنا ہو گی۔ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے اور ہر اس اندرونی و بیرونی دشمن کو شکست دینا ہے جس کے عزائم اس پاک وطن کے خلاف ہیں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc