ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نوکریوں سے غافل سرکاری ملازمین اور ٹھیکیدارں کے حصار میں.

کھرمنگ (ٹی این این نامہ نگار خصوصی ) ضلع کھرمنگ حکومتی عدم توجہی اور دو حلقوں میں منقسم ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کا قبرستان بنا ہوا ہے. مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ضلع کھرمنگ سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کے بدترین تعصب کا شکار رہے وہیں ضلع کھرمنگ کے عوامی نمائندے بھی دیگر اضلاع کی طرح ضلع کے اہم عوامی مسائل کی حل میں بری طرح ناکام ہوئے. وہیں بدقسمتی سے ضلع کھرمنگ میں آنے والے ذیادہ تر ڈپٹی کمشنر حضرات بھی عوام کے بجائے خواص کے حصار میں محسور ہوکر رہ گیا اور عوام کو درپیش حقیقی مسائل کئی بار کھلی کچہریوں کے باوجود دھرے کے دھرے رہ گئے. یہی صورت حال موجودہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ بھی ہورہا ہے جنہیں سرکاری ملازمت کے ساتھ صحافت کرنے والوں، سرکاری ٹھیکداروں اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے بجائے سب اچھا سے کام چلایا جارہا ہے. تفصیلات کے مطابق یہ تمام لوگ جو ہر علاقے میں پائے جاتے ہیں اور ذیادہ سرکاری ملازمین جو کسی ادارے میں گریڈ ون، چوکیدار وغیرہ وغیرہ کی نوکریاں چھوڑ کر عین ڈیوٹی کے دوران اگر ڈی سی کسی علاقے کا دورہ کرتے ہیں تو نوکریاں چھوڑ کر سرکردگان کے نام پر انہیں اپنے حصار میں لیتے ہیں اور عوامی مسائل کے بجائے ذاتی مفادات متعلق کچھ کام نکال کر سب اچھا کا رپورٹ پیش کرکے انہیں گمراہ کرتے ہیں اس سے جہاں عوامی حل طلب مسائل دب کر رہ گیا ہے وہیں ڈپٹی کمشنر کا ضلع میں کارکردگی پر عوامی حلقوں کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے. ہمارے نمائندے نے ضلع کھرمنگ کے تمام یونین کونسلز میں مختلف لوگوں سے رائے لیا تو ذیادہ تر افراد کا یہی کہنا تھا کہ ڈی سی سرکاری ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور ٹھیکیدارں کے درمیان سے عوام تک آج تک نہیں پہنچ پایا اس وجہ سے معمولی پراجیکٹس بھی انہی افراد کی وجہ سے کرپشن کے شکار ہیں اور ایک لاکھ کے پراجیکٹ میں پچاس ہزار کا کام بھی نہیں کرتے اور فنڈز منظور کرکے کھا جاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے اور انکوائری کرنے والا نہیں. عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی سی جب کسی علاقے کا دورہ کریں تو وہ تمام لوگ جنہوں نے انکو گھیرے میں رکھا ہوا ہوتا ہے ان سے ضرور پوچھیں کہ یہ لوگ کسی سرکاری ادارے کا ملازم کا ٹھیکیدار تو نہیں کیونکہ یہ لوگ معاشرے میں ایک طرح مافیا ہیں جو عوامی پراجیکٹ پر سرکاری خزانے کو چونا لگا کر ضلعی انتظامیہ سے عوام کو بھی دور رکھا ہوا ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc