کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضلع انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

سکردو(پ ر) ضلع سکردو کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد انس اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سکردو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکردو، ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال سکردو، ایم ایس عبداللہ ہسپتال سکردو اور تحصیلدار ہیڈ کوارٹر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے تفصیلی گفت و شیند ہوئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے آفیسران اور ماہرین کی سفارش پر ضلع سکردو میں جمعہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر صورت ایس او پیز پر عملدرامد یقینی بنائے گی۔ کاروباری مراکز اور بنکوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کاروباری مراکز اور بنکوں میں ماسک ، سینٹائزر اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی یا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا جو مریض ہوم کورنٹین میں ہے وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہوم کورنٹین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc