پی ٹی آئی دیامر کے کئی رہنماؤں نے اپنے پارٹی کے ساتھ دیگر پارٹیوں میں بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرنے کا انکشاف

چلاس(بیورورپورٹ ٹی این این)تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے تانگیر اور داریل کے الیکٹبلز کو گلے لگا لیا جبکہ حلقہ نمبر 1دیامر سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے والے سابق رکن اسمبلی شاہ بیگ کو مسترد کردیا۔تحریک انصاف کے مرکزی قیادت نے حلقہ نمبر 1میں نوشاد عالم کی سابقہ پوزیشن کو دیکھ کر انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے تانگیر سے جمعیت علماء کو خیر باد کہنے والے سابق وزیر گلبر خان ,حاجی شاہ بیگ اور حیدر خان نے ایک ماہ قبل تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے تحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی قیادت سے رابطہ کیا تھا تاہم مرکزی اور صوبائی قیادت نے تانگیر اور داریل میں پی ٹی آئی کے مظبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے گلبر خان اور حیدر خان کی شمولیت پر راضی ہوگئے جبکہ حلقہ نمبر 1میں تحریک انصاف کا پہلے سے مظبوط امیدوار ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کی صوبائی اور مرکزی قیادت نے حاجی شاہ بیگ کی خوائش کو ٹھکرا دیا تھا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ بیگ نے پی ٹی آئی ٹکٹ کے حصول کے ساتھ جے یو آئی کے ٹکٹ کے لئے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس حلقے سے امیدوار مفتی ولی الرحمان بھی جے یوآئی کے ٹکٹ کے لئے کوشاں ہیں اور اس وقت اس حلقے سے مفتی ولی الرحمان مضبوط ترین امیدوار سمجھے جاتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جے یو آئی شاہ بیگ کو پی ٹی آئی کی طرح مسترد کرتی ہے یا ان کو ٹکٹ سے نوازتی ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc