سیکرٹری محمکہ زراعت نے حشوپی باغ کا دورہ کیا محکمہ زراعت شگر کی کارکردگی سے خوش ہوکر سٹاف کیلئے نقد انعامات کا اعلان کردیا

شگر(ٹی این این) گلگت بلتستان کے زراعت لائیو سٹاک اینڈ فشریز کے سیکرٹری کا شگر حشوپی گارڈن کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت بلتستان محکمہ ڈائریکٹر ریاض علی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شجاع عالم اور سیکرٹری صاحب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
حشوپی میں مختلف خوبانی ورائیٹیز ڈسپلے کیا ہوا تھا جسے مہمانوں نے بڑی توجہ سے وزٹ کیا اسکے بعد فلوریکلچر ایکٹیویٹیز، ویجیٹبل سیڈ پروڈکشن، گارلک اور ریڈ آنئین پروڈکشن کے حوالے سے پلاٹس وزٹ کئے اسکے علاؤہ میڈیسنل پلانٹس کے بلاک میں خصوصی دلچسپی دکھائی، اسکے بعد ڈی ڈی زراعت جی ایم ثاقب شگر نے پریزینٹیشن پیش کیا۔
ڈائریکٹر زراعت بلتستان ریجن نے ٹین بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں دن رات کام کرنے والے سٹاف کو نقد پچاس ہزار روپئے آنریریا دینے کا اعلان کیا جس کے لئے تمام سٹاف نے شکریہ ادا کیا اسکے بعد سیکرٹری نے بھی جاری ایکٹی ویٹیز پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور عملے کے لئے خصوصی نقد انعامات کا اعلان بھی کیا اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔ ڈی سی ضلع شگر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت گراس روٹ لیول کی ترقی کا موجب ہے، محکمے کی کارکردگی متاثر کن ہے اسے مذید معال بناکر غربت کے خاتمے کا سبب پیدا کیا جاسکتا ہے۔ مستقبل میں ضلعی انتظامیہ محکمہ زراعت کی ہر ایکٹی ویٹی میں بھر پور معاونت کرینگے اور ہر سطح پر سپورٹ بھی کرینگے۔ اس پروگرام میں ضلعی پولیس ہیڈ نے بھی شرکت کیا اور بلتستان بھر سے اہم صحافیوں نے اس پروگرام کی کوریج کی اور محکمہ زراعت شگر کے کاموں کے حوالے سے مستقبل میں بھی بھر پور کوریج کا اعلان کیا۔لنچ کے بعد معزز مہمانان خوبانستان گاوں کا بھی دورہ کیا

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc