معاشرتی برائیوں کے خلاف بھی جہاد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے صدر قمر نجمی

سکردو (ٹی این این) بی ایس ایف کے صدر قمر نجمی کے اپنی بیان میں کہا کہ بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن اپنی قیام سے لے کر آج تک بلتستان کے تمام طلبا کو منظم کر کے ان میں مکمل ہم آہنگی اتفاق و اتحاد پیدا کرکے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ معاشرے میں پیدا ہونے والی خرابیوں ظلم و ستم کے خلاف علم لے کر عملی میدان میں برسرپیکار رہے ہیں آج بھی طلبا کی زہنی و جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا, بنیادی انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا, بلتستان کی تہذیب و ثقافت اور بلتی زبان و رسم الخط کو فروغ دینا , بلتستان میں تعلیمی درسگاہوں, فنی اداروں کیلئے جدوجہد کرنا ہمارا مقصد ہے. انہوں نے کہا کہ

بی ایس ایف بلتستان کے حقوق کے ضامن کے طور پہ بلتستان کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کیخلاف صف آرا بھی ہے اسی طرح معاشرے میں سماجی برائیوں ناہمواریوں اور ظلم کیخلاف بھی روز اول سماج میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں. بلتستان اسٹوڈنٹس فیڈریشن اک ایسی تنظیم ہے جس میں رنگ و نسل, علاقائیت اور لسانیت کی زرہ برابر گنجائش موجود نہیں ہے . بی ایس ایف نے گلگت بلتستان کے سیاسی ایشوز پہ بے لاگ مزاحمتی جدوجہد کے زریعے گلگت بلتستان کی آواز بنی ہے ان میں وفاقی آرڈنینس, خالصہ سرکار سرفہرست ہے.انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کی ہی کوششوں سے بلتستان یونیورسٹی, کیڈٹ کالج,شاہراہ بلتستان, ڈگری کالج, گمبہ گرلز کالج کا قیام عمل میں آیا. اور آج بھی اسی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے. انجینیرنگ کالج, مڈیکل کالج, زرعی یونیورسٹی اور ٹیکنکل کالج کے لیے ہر فورم پہ لڑ رہے ہیں انشا اللہ وہ وقت دور نہیں ہوگا جب ہم اپنی دھرتی ماں بلتستان میں معیاری تعلیم, بنیادی صحت اور انسانی حقوق لے کے سانس لے رہے ہونگے امید ہے تمام طلبا اور غیور عوام بی ایس ایف کے ساتھ دے کر رہتی دنیا میں اپنی شناخت اور حقوق کے لیے مل کر بڑھ ینگے …

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc