ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پی ٹی ائی نے جو کمیٹی تشکیل دیا ہے دیامر پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مسترد کردیا

گلگت (پ ر) ضلع دیامر کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی عبدالعزیز اظہار حاجی جان عالم، حاجی فضل الرحمان، حاجی گل سید حاجی شیر افضل، مولانا عثمان.مولنا خان محمد .مولانا انعام اللہ مولانا ابیاض اور حاجی عبدالرحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ تقسیم کے حوالے سے ارشد داد کی قیادت میں جو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیاگیا ہے اس بورڈ میں شاہ ناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے انکا بھائی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تو صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنے لئے ہی ٹکٹ جاری کرینگے ۔

جس سے پارٹی ٹکٹ کیلئے اہل لوگوں کی حق تلفی ہو کیساتھ ساتھ پارٹی کی بدنامی بھی ہوگی ۔

چلاس سے جس کو اس پارلیمانی بورڈ میں شامل کیاگیا ہے اس کا بھائی خود الیکشن میں امیدوار ہے اور پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے ۔ حقیقت یہی ہیکہ عتیق اللہ جوکہ شاہ ناصر کا بھائی ہے 2010اور 2015 کے الیکشنز میں پانچویں نمبر پہ رہا جس کاواضح ثبوت گزشتہ الیکشن سے جاری سرکاری مصدقہ انتخابی نتائج ہیں ۔ جبکہ چلاس GBLA 16.. DMR 2 میں گزشتہ دونوں الیکشنز حاجی عبدالعزیز معمولی مارجن سے ہارا اور اس الیکشن میں اس حلقے کا سب سے مضبوط امیدوار ہے ۔ گزشتہ الیکشنز کے نتائج، ووٹ بینک اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھاجائے تو پی ٹی آئی 8 ٹکٹ کیلئے سب سے موزوں اور اہل حقدار حاجی عبدالعزیز ہے ۔ لہذا ہم اس پریس ریلیز کے زریعے جناب سیف اللہ نیازی صاحب، جناب ارشد دادصاحب اور جناب علی امین گنڈاپور سے اپیل کرتے ہیں پی ٹی آئی جی بی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے علاوہ ٹکٹ کی تقسم پر اثر انداز ہونے والے اور اپنی ذات کیلئے ٹکٹ کی حصولی کیلئے پارلیمانی بورڈ میں شامل ہونے والے افراد کو نکال کر غیر متعلقہ افراد پر مشتمل نیا بورڈ تشکیل دیاجائے جو اہلیت کی بنیاد پر پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کو یقینی بناکر پارٹی کو بدنامی سے بچاسکیں ۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc