شگر میں گرلز کالج اور بلتستان میں زرعی یونیورسٹی بنایا جائے بی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر قمر نجمی

سکردو(ٹی این این) بی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر قمر نجمی نے کہا کہ شگر کے عوام سائیڈ سلیکشن کیلئے تعاون کریں اور حکومت سائلین کے جائز مطالبات کو مان کر جلد کام کا آغاز کریں. کالج وقت کی ضرورت اور یونیورسٹی آنیوالی نسلوں کیلئے ہماری ڈیمانڈ ہے کالج کیلئے جلد مناسب جگہ کا تعین کر کے ہمیں یونیورسٹی کئ طرف بڑھنا ہوگا. شگر زرعی اعتبار سے بہت موزوں اور زرخیز ہے اس کی زمین کسی گوہر سے کم نہیں ہم یونیورسٹی بنا کر جدید اور سائنسی بنیاد پہ کاشتکاری کر کے بلتستان کے علاوہ پورے جی بی کی ضرورت پورا کرنے کی کیپیبلیٹی رکھتے ہیں قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم سے ہیں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے.اکیسویں صدی میں بھی ہم گرلز کالج جیسے سہولت سے محروم رہنا شگر کے مفاد میں نہیں ہے کالج نہیں ہونے کی وجہ سے طلبا سکردو اور پاکستان کے دیگر شہروں کی طرف رخ کرنے پہ مجبور ہے. جس سے طلبا کو رہائش کے علاوہ معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس دور میں ہماری ڈیمانڈ کالج کی بجائے زرعی یونیورسٹی ہونی چاہیے تھی انشا اللہ بی ایس ایف یونیورسٹی کے لیے بھی آواز اٹھائینگے. جس طرح کیڈٹ کالج اور بلتستان یونیورسٹی کیلئے اٹھایا تھا

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc