بلتستان میں مذہبی فسادات کرنے میں ناکامی کے بعد یہاں کی امن کو ایک اور طریقے سے تباہ کرنے کی سازش شروع تحریر نیوز نے سازشی عناصر اور گروہ کا پول کھول دیا تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ

سکردو(خصوصی رپورٹ ٹی این این) بلتستان امن و امان کے لحاظ سے ہمیشہ سے مثالی رہا ہے استحصالی قوتوں نے بہت سی سازشیں کی مذہبی منافرت پھیلانے کی بھی بھرپور کوششیں کی جوکہ کاریگر ثابت نہیں ہوا مذموم مقاصد کے حصول کے لئے کھبی امامیہ صوفیا تو کھبی شیعہ نوربخشی آپس میں دست و گریباں کرانے کی ہر ممکن کوشش کی چونکہ یہاں شیعہ سنی فسادات بپا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے تاہم کسی بھی معاملے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی اب یہاں لسانی بنیادوں پر دراڑیں ڈالنے کے لئے ایک بار پھر زمین ہموار کی جا رہی ہے گو کہ یہ پرانا منصوبہ ہے کیونکہ اس وقت حالات مذہبی منافرت کے لیے زمین زیادہ ہموار تھی کافی تگ و دو کے بعد کوئی نتیجہ حاصل نہ کرسکے اب پھر ادھوری کام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چند کٹھ پتلیوں کے مختلف ہتھکنڈوں سے رام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مشن کو آگے بڑھایا جا سکے سکردو شہر کے قلب میں رہنے والوں کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ مذموم مقاصد کے حصول کے لئے علاقہ دشمن طاقتوں نے کمر کس لی ہے اگر بدلتے حالات سے رو گردانی کی تو آنے والے وقتوں میں بہت بڑی فساد بپا ہو سکتی ہے بلتستان خاص کر سکردو کے شہریوں کے اوپر آزمائش کی گھڑی آ رہی ہے جذبات کو مشتعل کئے بغیر تحمل بردباری سے مقابلہ کرنے کی سخت ضرورت ہے خاص کر سوشل میڈیا میں اپنی رائے دیتے وقت الفاظوں کے چناو سوچ سمجھ کر دیا کریں کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کہیں ناسمجھی میں لکھا گیا ایک لفظ چنگاری بن کر آگ بھڑک اٹھے ۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc