شنگھریلا کے مالک عارف اسلم کا بلتستان میں عوامی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف سکردو میں احتجاج.

سکردو(ٹی این این)گلگت بلتستان یوتھ الائنس اور عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں شنگریلا رزورٹ کے مالک عارف اسلم کی جانب سے کچورا کے سیاحتی مقام پر عوامی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف یادگار شہداء پر احتجاج کیا گیا. احتجاجی مظاہرے سے گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے چیرمین اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا حسن جوہری، شیخ علی محمد کریمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد علی دلشاد، سول سوسائٹی بلتستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجف علی اور انجنئیر شکیل صابری سمیت دیگر شخصیات نے اپنے خطاب میں شنگھریلا پر برگیڈیر اسلم کے قبضے کے بعد انکے بیٹے کی جانب سے مسلسل عوامی املاک پر ناجائز قبضہ کرکے بلتستان کا ڈومیسائل بنا کر اب اقتدار میں شراکت کی کوشش کو بلتستان کو فلسطین بنانے کی سازش قرار دیا. انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ غیر مقامی افراد کو اقتدار میں شریک کرنے کی اس سازش کا خمیازہ پاکستان تحریک انصاف کو آنے والے انتخابات میں بھگتنا پڑے گا. مقریرین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے اور یہاں سٹیٹ سبجیکٹ قانون باشندہ ریاست جموں و کشمیر کی موجودگی کے باوجود مسلسل غیر مقامی افراد کو مسلسل بسایا جارہا ہے جو مسلہ کشمیر کے حوالے سے ریاست پاکستان کے قومی بیانئے کی سنگین خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹررڈ کے خلاف ہے. انہوں مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں فوری طور پر سٹیٹ سبجیکٹ رول نافذ کریں اور غیر مقامی افراد کو جاری کردہ تمام ڈومیسائل کعلدم قرار دیں کیونکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتے ریاست جموں و کشمیر کی کسی اکائی میں غیر مقامی افراد کیلئے ڈومیسائل سلامتی کونسل کے قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc