پی پی پی رہنما نجف علی کی درخواست پر انتطامیہ نے ایم پی چیک پوسٹ روڈ کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا لیا

سکردو(پ ر) ضلع سکردو کے ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے پی پی پی رہنما نجف علی کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی ڈی سی موٹل سکردو تا ایم پی چیک پوسٹ تک سڑک پر مختلف اداروں کی جانب سے مختلف سکیموں کے تکمیل کے سلسلے میں شکایات کے ازالہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سکردو، تحصیلدار ہیڈکوارٹر سکردو، نمائندہ HQ62 برگیڈ، محکمہ تعمیرات عامہ اور بلدیہ سکردو کے نمائندے شامل تھے۔ آج کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو کی سربراہی میں موقع پر عملہ مال کے ذریعے ریکارڈ کاغذات مال کی روشنی میں موقع ملاحظہ کیا گیا اور تمام نمائندگان نے موقع پر روڈ کی ہر جگہ سے پیمائش کی گئی اور پہلے روڈ کی چوڑائی 33 فٹ تھی اور کاغذات مال کی روشنی میں اور پاک آرمی کی تعاون سے اب روڈ 38 فٹ چوڑا کیا گیا جس کی موقع پر نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ اس وقت سڑک کی ایک طرف سیوریج لائن پرکام ہو رہا ہے اور دوسری طرف 62 برگیڈ کی جانب سے باؤندڑی وال کا کام ہو رہا ہے جوں ہی دونوں اطراف پر کام مکمل ہونے کے بعد سڑک کشادہ اور خوبصورت ہونگے۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سکردو اور پاک آرمی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی ہر دکھ درد میں عوام الناس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ہو بلکہ ہم ایسے کام کریں گے جس سے عوام الناس کو براہ راست فائدہ حاصل ہو۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc