چلاس شہر کے اندر کئی سکولوں میں تعینات کچھ اساتذہ محکمہ ایجوکیشن کی مثبت پالیسوں اور کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناکر سوشل میڈیا پر کیچڑ اُچھالنے میں مصروف ہیں ۔جنرل سیکرٹری ٹیچر ایسو سی ایشن

چلاس(تحریر نیوز)ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع دیامر کے جنرل سیکرٹری عبدالمنان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلاس شہر کے اندر کئی سکولوں میں تعینات کچھ اساتذہ محکمہ ایجوکیشن کی مثبت پالیسوں اور کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناکر سوشل میڈیا پر کیچڑ اُچھالنے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ اساتذہ حالیہ دنوں بہترین ٹیچر کے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ پر بے جا تنقید کررہے ہیں ،جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ میں مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے اور مخلص ،دیانت داراساتذہ کا بھی درس و تدریس سے دل ٹوٹ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کی پالسیوں اور کارکردگی پر انگلی اُٹھانے والے اساتذہ میں اگر دم ہے تو وہ اپنے سکولوں کی کارکردگی بہتر بنائیں اور ایوارڈ کا مستحق قرار پائیں ۔چلاس شہر میں سفارش اور رشوت کے بل بوتے پر گزشتہ کئی سالوں سے گھس کر نالہ جات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ پر کیچڑ اُچھانے کی روش ایک مدرس کی شایان شان نہیں ہے ۔شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر تنقید کرنے والے قوم کے معماروں کی مستقبل سے مخلص نہیں ہے ۔ایسے حرکات سے محکمہ تعلیم جیسے اہم اور زمہ دار شعبے سے سے غداری کے مترادف ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc