حاجی گام کے کرونا متاثرہ خاندانوں کے علاج معالجے اور سہولیات پہنچانے کیلئے کوئی بھی تیار کیوں نہیں؟ اغا علی رضوی

سکردو (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا سے متاثرہ ایریا حاجی گام اور شقتھنگ کے عوام شدید مشکلات میں ہیں لیکن انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت قرنطینہ کے مراکز قائم ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔ دوسری طرف کرونا کے نام پر رعب و دبدبہ قائم کرنے کی کوشش کرنے والے ذمہ داران کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حاجی گام کے متاثرہ خاندانوں کے علاج معالجے اور انکو طبی سہولیات پہنچانے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ چند پتھر رکھ کر راستہ بند کرکے اور چند پولیس کو ان سڑکوں پر کھڑا کرکے کرونا کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ انتظامیہ کرونا متاثرین کی بحالی کے فوری اقدامات کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ تیزی سے پھیلتی وبا کی روک تھام کے لیے انتظامیہ فوری طور پر حاجی گام میں ایمرجنسی نافذ کرکے ایمرجنسی میڈیکل کیمپ قائم کرے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc