نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر)حاجی میر افضل خان نےاپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گلگت(ٹی این این)نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈی آئی جی (ر)حاجی میر افضل خان نےاپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ لارحمن سمیت گلگت بلتستان کی اہم سیاسی ،سماجی اور دیگر شخصیات کی شرکت۔دوسری جانب گلگت بلتستان میڈیا ایسوسی ایشن کے جنرل سکرٹیری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابقنگراں وزیراعلی کی تقریب حلف برداری کو خفیہ رکھا گیا اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کوکوریج کیلئے دعوت نہیں دی گئی۔ اُنہوں نے اس عملکو گورنر سیکریٹریٹ بدتینی قرار دیکرحلف برداری کا بائکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc