پاک ارمی سٹرکوں پر قبضہ کرنا بند کریں ورنہ ردعمل دینے پر مجبور ہونگے پی پی پی بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات نجف علی

سکردو(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان کے سکریٹری اطلاعات و امیدوار صوبائی اسمبلی نجف علی نے کہا کہ ایم پی چیک پوسٹ سے حمید گڑھ سکردو تک روڈ ویسے بھی تنگ ہیں پاک ارمی نے مذید سرکاری اور عوامی روڈ پر دیوار بناکر مذید قبضہ کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ

اس روڈ پر اور فاریسٹ کی زمین پر قبضہ کرنے سے نہ انڈیا کو نقصان ہوگا نہ اسرائیل کو اور نہ کسی اور دشمن ملک کو اور نہ ہی دفاع مظبوط ہوں گے بلکہ بلتستان کے عوام اور سکردو انے والے ہزاروں سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اگر غداری کے زمرے اور را موساد کا ایجنٹ نہ سمجھیں تو خدا را اس روڈ پر قبضہ نہ کریں ورنہ نہ چاہتے ہوئے بھی احتجاج کرنا پڑے گا چاہے اے ٹی اے لگائیں چاہے شیڈول فورتھ لگائیں چاہے غدار ٹھہرائیں روڈ پر قبضہ کے خلاف بولنا غداری ہے تو مجھے پہلا غدار سمجھیں

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc