بلتستان میں کرونا تشخیص کے لئے جلد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے پی پی پی سکردو کے جنرل الطاف حسین

سکردو(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع سکردو کےجنرل سیکرٹری الطاف حسین نے کہا کہ کرونا ریلیف فنڈ کی انٹرنیشنل فرانزک ایڈیٹ ہونی چاہیے۔گلگت بلتستان سپیشل سکردو میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومت وفاقی اور صوبائی حکومت کے ناقص اقدامات کا پول کھل گیا ہے سکردو میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیا جارہا ہے اور سکردو میں کرونا کے پھیلتے ہی انتظامیہ نے ہتھیار ڈال دئیے کلوز کنٹکٹ ٹیسٹ تو دور کی بات ہے جس گھر میں کرونا کا مریض ہے اس کی فیملی کا اج دس دن گزرنے کے باوجود رپورٹس نہیں ائی ہے اور محکمہ صحت سکردو کو سب سے پہلے ان فیملیز کا ٹیسٹ ہنگامی بنیادوں پر کرکے رپورٹ دینا چاہیے تھا مگر عفلت کا مظاہرہ کررہا ہے اور اس وقت بلتستان میں حاجی گام بوری طرح متاثر ہے ہنگامی بنیادوں پر وارڈ نمبر 14 کو وائرس کی روک تھام کیلئے سپرے بھی کرنا ہوگا اور عوام کو ہر طرح کی ریلیف دینے کا بھی بندوبست کریں اور حاجی گام اور شق تھنگ کو سیل کرنے سے بہتر ہے ان علاقوں میں مذید کرونا پھیلنے سے روکنے کیلئے سپرے کرنے کے بجائے اوپر سے عوام کو مزید تنگ کیا جارہا ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc