عوام محکمہ صحت اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرئے ورنہ کرونا سے لڑنا مشکل ہے زاکر ایڈوکیٹ

سکردو(پ ر)لوکل پولیس کے زیراہتمام حیدری بازار گمبہ سکردو میں کورونا آگاہی واک، جس میں لوکل پولیس کے زمہ داروں سمیت متوقع امیدوار پی ٹی آٸی سکردو حلقہ 2 ایڈووکیٹ محمد ذاکر نے بھی شرکت کی ،
اس کورونا آگاہی مہم واک سے خطاب کرتے ہوۓ ذاکر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بلاشبہ کورونا کے خلاف محاز جنگ میں جی بی پولیس صف اول کے سپاہی کے طور پر اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ صحت بلتستان اور محکمہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے جب تک عوام تعاون نہیں کرتے صرف محکمہ پولیس اور محکمہ صحت کچھ نہیں کرسکتے۔انھوں نے مزید کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے۔جب تک عوام محکمہ پولیس / محکمہ صحت سے تعاون نہ کرے اس جنگ میں کامیابی یقینی نہیں انھوں نے عوام سے بھرپور مطالبہ کیا کہ عوام جتنا ممکن ہو گھروں میں رہے اور محفوظ رہے خود کو بھی اس عالمی وبا سے بچاۓ اور دوسروں کو بھی آگاہی دیں انھوں نے مزید کہا کہ عوام ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے فرنٹ لاٸن پر موجود اداروں کا ساتھ دیں،

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc