سکردو پولیس کی زبردست کاروائی فائن اٹا مافیا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

سکردو(پ ر) ایس ایس پی سکردو کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ سکردو کی بروقت کاروائ۔ القریش فلور ملز سکردو سے آٹا بلیک مارکیٹنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کے ایریا سے انچارج سیکیورٹی برانچ محمد سکندر کی زیر نگرانی پولیس اہلکار کاران فدا حسین اور محمد حسین نے القریش فلور ملز کے منیجر اور خریدار کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ 110 بیگ فائن آٹا القریش فلور ملز میں تیار کرکے ملک فلور ملز مانسہرہ کے جعلی نام سے تھیلوں میں مقامی مارکیٹ میں فروخت کے لئے لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ مافیہ کے اس قسم کے غیر قانونی کام کی وجہ سے عوام کو آٹا کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی ہے۔ سکردو پولیس کے اس بروقت اقدام سے آئندہ بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام میں بہتری آے گی۔ عوام الناس نے سکردو پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی سکردو پولیس ایس ایس پی اسحاق حسین کی قیادت میں اس طرح کے اچھے کام کرتی رہے گی۔ ایس ایس پی سکردو نے انچارج سیکیورٹی برانچ سمیت اس کاروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc