رہنما مسلم لیگ ن اور رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی جانباز خان انتقال کر گئے.

چلاس(احمد حسین) وزیر ذراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان مختصر علالت کے بعد سٹی ہسپتال گلگت میں انتقال کرگئے۔وزیر ذراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کی پیر کے دن کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ 62 سالہ سیاسی رہنماء اس سے قبل ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریض تھے۔ وزیر ذراعت حاجی جانباز خان کی لاش گلگت سے آبائی شہر چلاس پہنچا دی گئی۔ ان کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ چلاس میں ادا کی گئی۔ حاجی جانباز خان 2018ء کی الیکشن میں گلگت بلتستان کا ضلع دیامر حلقہ نمبر 2 سے منتخب ہوئے تھے انہوں نے آزاد امیدوار حاجی عبدالعزیز کو 218 ووٹ سے شکست دیا تھا۔ اپنے سیاسی کیرئیر میں وہ 5 مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ حاجی جانباز خان نے ترکے میں دو بیوہ ، پانچ بیٹے اور 4 بیٹیاں چھوڑ دیا۔ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں حاجی جانباز خان تیسرے صوبائی وزیر ہیں جو انتقال کرگئے ہیں۔ قبل ازیں صوبائی وزیر جنگلات محمد وکیل اور صوبائی وزیر معدنیات محمد شفیق بھی انتقال کرگئے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc