پرائیویٹ اسکولز مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اساتذہ کو تنخواہیں دیا جنہوں نے نہیں دیا ان مالکان کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے عباس سفیر ایڈوکیٹ

سکردو(پ ر) چئیرمین قومی الائنس گلگت بلتستان و آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر ایک سکردو عباس سفیر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ٹیچرز کی تنخواہوں کا معاملہ حل نہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے. PSTA کے اراکین نے ایک ماہ سے زائد کا وقت دیا تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں. اور ہمیں خوشی ہے کہ اکثر اسکول مالکان نے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے کافی اساتذہ کو ان کی تنخواہیں دی ہیں. ہم جلد ان اسکولوں کا نام پریس, سوشل میڈیا میں جاری کر دیں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو. ساتھ ہی ساتھ ان اسکول مالکان کو بھی متنبہ کرتے ہیں جو ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہوئے. وہ میڈیا پر اپنا نام بھی جلد دیکھ لیں گے اور دلا پانے تنخواہ کے مقدمات کا بھی سامنا کریں گے. آخری ایک ہفتے تک کی مہلت دیتے ہیں. اس کے بعد ہماری ٹیچنگ کرنے والی بہنوں اور بھائیوں کی آواز بن کر میدان میں اتریں گے اور نتیجہ حاصل کرنے تک جد و جہد جاری رکھیں گے اور ہمیں امید ہے کہ جلد نتائج موصول ہونا شروع ہوں گے.
PSTA کے معزز اراکین احتجاج کی کمپئن کریں , انتظامیہ آفس کے سامنے بھرپور احتجاجی کال دیں گے. قومی الائنس کی میدان عمل جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے.

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc