سکردو پولیس افسران کی جدید طرز کے مطابق مجرموں کو پکڑنے اور تحقیقات کرنے کا تربیتی ورکشاپ شروع

سکردو( پریس ریلیز) ڈاکٹر مجیب الرحمان انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کے احکامات کے مطابق بلتستان رینج کے پولیس افیسران کی تربیت کا مرحلہ وار آغاز ہو چکا ہے۔ ابتدائ مرحلہ میں DSPs/IPs کے لئے دس روزہ کورس ” انوسٹی گیشن کورس برائے مقدمات قتل انسانی ” کے تحت مقدمات کی تفتیش کے مختلف مراحل کے حوالے سے سنیر پولیس آفیسران جامع لکچرز دیں گے۔ تربیتی کورس کا انعقاد شہید احمد رضا ہال ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سکردو میں کیا گیا ہے جبکہ اس کورس کے لئے مواد جدید طرز تفتیش کے مطابق ترتیب دئے گئے ہیں تاکہ پولیس افیسران سنگین نوعیت کے جرم کی تفتیش پوری مہارت سے سر انجام دے سکیں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc