مہاجرین کرگل لداخ 1971 کا اجلاس ۔ نگران کابینہ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

سکردو(پ ر) مہاجرین کرگل لداخ 1971 کا ایک اہم اجلاس موسٰی چلونکھا ہاوس منٹھل میں منعقد ہوا جس کی صدارت مہاجرین کرگل لداخ 1971 کی صدر محمد خان نے کی اجلاس میں مہاجرین کے کابینہ کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیا اجلاس میں گلگت بلتستان کی صوبائی انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی اور ایک قرارداد پاس کرلیا ۔ قرارداد کے زریعے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ میں مہاجرین کرگل لداخ 1971 کو نمائندگی دیا جائے ۔کیونکہ مہاجرین کرگل لداخ کو پچاس سالوں سے دیوار سے لگایا ہوا ہے اور ہماری مطالبات تسلیم نہیں کررہا ہے جس کی وجہ مہاجرین میں کافی تشویش پائی جارہی ہیں اور وقت حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہاجرین کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرنے کیلئے نگران کابینہ میں مہاجرین کرگل لداخ 1971 کو نمایندگی دیا جائے۔ اگر اسی طرح مہاجرین کو دیوار سے لگا کر رکھنے کی پالیسی کو برقرار رکھا گیا تو بعد میں جو حالات پیدا ہوگا اس کے زمہ دار اعلی حکام پر عائد ہونگے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc