کمشنر آفس گلگت میں خالی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ کے دوران پولیس اہلکار امیداروں کو نقل کراتے ہوئے پکڑے گئے، عوام میں تشویش کی لہر۔

گلگت( تحریر نیوز) کمشنر آفس گلگت میں یو ڈی سی کےخالی آسامیوں کیلئے لالک جان اسٹیڈیم میں ٹسیٹ کے دوران پولیس اہلکاراپنے منظور نظر افراد کو پیپر حل کرواتے رہے جبکہ دیگر امیدوار ان کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچاتے ہوئے میرٹ کی پامالی کرنے والوں کو بُری طرح بے نقاب کردیا۔

عوام نے کمشنر گلگت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹ کو کینسل کرکے آرمی کی نگرانی میں دوباری ری شیڈول کریں ورنہ انصاف کے قتل کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور نااہل اورسفارشی سرکاری محکموں میں بھرتے رہیں گے۔ اس وقت پورے گلگت بلتستان کی سطح پر اچھے تعلیم یافتہ افراد کو سرکاری اداروں میں میرٹ کی پامالی نے شدید ذہنی اذیت کا شکار بنایا ہوا ہے اور اندوں ملک بہتر تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہاں آنے کیلئے تیارہی نہیں۔

حکومت کو چاہئے کہ عوام دوست نعروں کے ساتھ عوام دوست ماحول بھی پیدا کریں تاکہ لوگ یہاں آکر اپنی دھرتی کی خدمت کر سکیں۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc