گلگت بلتستان میں جلد بلدیاتی انتخابات کیا جائے اور فرسودہ نظام کی سخت مخالفت کرتے ہیں امیداوار صوبائی اسمبلی و رہنما پی ٹی ائی زاکر ایڈوکیٹ

0 0

سکردو(پ ر) پی ٹی ائی امیدوار حلقہ نمبر٢ سکردو و جنرل سیکریٹری محمد زاکر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی حکومت ہی وہ بنیادی ادارہ ہے کہ جس کا تعلق براہ راست عام آدمی سے ہے۔مگر بے حسی کا یہ عالم ہے کہ مشرف دور کے بعد بلدیاتی ادارے مکمل طور پر نظر انداز کردیے گئے، اور رہی سہی کسر مسلم لیگ نواز کے دور نے پوری کردی ہے جنہوں نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے بجائے پھر سے ایک فرسودہ نظام نمبرداری سسٹم متعارف کروایا جوکہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ یہ تمام اختیارات عوامی منتخب نمائیندوں کا ہے جو بلدیاتی انتخابات کے زریعے منتخب ہوتے ہیں۔جمہوری اداروں کا استحکام بلدیاتی انتخابات کے بغیر ناممکن ہے اور عوامی مسائل کا حل بلدیاتی نظام کے نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہوتا جا رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمیشن جلد از جلد بلدیاتی انتخابات منعقد کروائے ۔بنیادی سطح کے اداروں کے انتخابات ،سیاسی کارکنوں کی تربیت میں نہایت اہم کردار اداکرتے ہیں۔ دراصل بلدیاتی انتخابات ایک سیاسی نرسری ہے

ان انتخابات کے ذریعے کئی اچھے لوگ آگے آتےہیں جوسیاسی پارٹیوں کی طاقت اورمقبولیت میں اضافے کاسبب بن سکتےہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website