عارضی ملازمین کو ریگولر کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کا پول کھول دیا

گلگت(پ ر) گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے مقامی اخباروں اور سوشل میڈیا پر شائع عارضی ملازمین کے ایکٹ پر دستخط نہیں کرنے کے حوالے سے خبر کی شدید الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی ملازمین کے حوالے سے کوئی ایکٹ صوبائی حکومت کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان کو تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ جب بھی موصول ہوگا قانونی تقاضے پوری کرکے فوری منظوری دی جائے گی۔ گورنر گلگت بلتستان نے آج تک کوئی قانونی اور جائز کام کو نہیں روکا ہے بلکہ تمام قانونی اور جائز ایکٹس اور روولز کی فوری طور پر منظوری دیتا رہا ہے۔ گورنر سیکریٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام عارضی ملازمین اور عوام الناس غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ گورنر سیکریٹریٹ سے براہ راست رابطہ کرکے اصل حقائق معلوم کریں۔گورنر آفس غیر جانبدار ہونے کی وجہ سے وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کررہاہے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے گورنر آفس کو متنازع نہ بنایاجائے۔ گورنر گلگت بلتستان حالیہ موذی مرض Corona Virusکے دوران صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ذریعے صوبائی حکومت کو بھرپور امداد فراہم کررہے ہیں اور آئیندہ بھی اپنا قانونی اور اخلاقی زمہ داری ادا کرتے رہیں گے اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc