ضلع کھرمنگ میں ٹڈی دل بے قابو، فصلوں اور درختوں پر شدید حملہ، محکمہ زراعت منظر عام سے غائب

.سکردو (ٹی این این) بلتستان ڈویژن کے ضلع کھرمنگ اور سکردو سمیت دیگر اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں سے کاشتکاروں کو شدید نقصان پونہچا ہے. گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ضلع کھرمنگ میں ذیادہ تر اور سکروو میں عمومی طور پر ڈٹدی دل نے کھڑی فصلوں درختوں پر شدید حملہ کرکے فصلیں تباہ کردی جس سے کاشتکاروں کو کروڑوں روہے کا نقصان ہونے کے ساتھ علاقے میں اس حملے کی وجہ سے عوام بھی خارش اور سوجن جیسی بیماری پھیل رہا ہے. اس حوالے سے حکومتی سطح پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کسی قسم کا اسپرے وغیرہ نہیں کی جارہی ہے. ضلع کھرمنگ کے علاقہ منٹھوکھا گیمل اور منٹھو اور منٹھوکھا سمیت دیگر گاوں کےکاشتکاروں نے محکمہ زراعت کی عدم توجہی سے بیزار ہوکر اپنی مدد آپ مشین خرید کر اسپرے شروع کردیا لیکن ٹڈی دل کے حملوں میں کوئی کمی نہیں آرہی. کاشتکاروں کے مطابق ضلع کھرمنگ انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے اس حوالے کئی بار اسپرے کرنے کا مطالبہ کرنے کے باوجود کوئی پوچھنے والا نہیں. عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضلع کھرمنگ محکمہ زراعت کی کارکردگی صفر ہے اور ضلع وجود میں آنے سے لیکر آج تک محکمہ زراعت کی صفر نظر آتا ہے اور صرف سرکاری خزانے پر بوجھ بنا ہوا ہے.
کاشت کاروں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں ڈٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو جو نقصان پونچا ہے اسکا ازالہ کریں اور ضلع کھرمنگ میں محکمہ زراعت کو دیگر اضلاع کی طرح فعال بنائیں تاکہ کاشت کاروں کو اس قسم کے مسائل کا مزید سامنا کرنا نہ پڑے.

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc