سرکاری کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے انچارج چیک پوسٹ کچورا کو ایس ایس پی سکردو نے سخت ہدایت جاری کردیا

سکردو(پ ر) ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین صاحب نے مسافروں سے ماہ رمضان میں سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر چلنے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج چیک پوسٹ کچورا کو ھدایت دی ہےکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائ کریں۔ اسی حکم کی روشنی میں آج دوران چیکنگ پنڈی سے آنے والی گاڑیاں جسمیں نجی کمپنی اور رینٹ کار سروس کے درجن سے بھر گاڑیوں پر زائد کرایہ لینے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور تمام ڈرائیور کو سختی سے ھدایت کی ھے کہ آئندہ زائد کرایہ ہر گز وصول نہ کریں۔ مسافروں نے ایس ایس پی سکردواور انچارج چیک پوسٹ کا شکریہ ادا کیا اور سکردو پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc