علاقے روندو کی موجودہ صورت حال کاجائزہ ::قسط نمبر (1)

ایک پیغام جو دل کو اجالا کردے
ساری دنیا کو سنانے کے لئے آئے ہیں
چشم بیدار کو اسرار خدائی بخشے
سونے دالوں کو جگانے کے لئے آئے ہیں
ہر درد منددل کو رویا میرا رلا دے
بے ہوش جو پڑے ہیں شاید انہیں جگادے
دوستو بھائیو؛ بزرگو ! السلام علیکم
اللہ تعالی نے روندو کی اس جنت نظیر دادی کو بے شمار نعمتوں سے مالا مال کر رکھا ہے۔ یہاں قدرتی چشمے جا بجا موجود ہیں جن کا پانی نہایت ہی صاف اور شفاف ہے جو دنیا کے کسی بھی منرل واٹر سے کم نہیں ۔ہمارا یہ روندو علاقہ روندو کئ لحاظ سے بے شمار خوبيوں کاحامل ہے۔یہاں بلتستان کی سب سے اعلیٰ قسم کی خوبانی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ تازہ سبزیوں اور فصلوں کی کاشت کے لئے اللہ نےروندو میں مَل جیسی زرخیز زمین اور حسين ودلفریب اور موزدن جگہ عطاکی ہے جہاں کبھی پانی کی قلت نہیں پیش آتی۔ایک زمانہ تھا کہ ہم سوچتے تھے کہ یہاں موجود بڑے بڑے پھتر کسی کام کے نہیں لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان پھتروں کی بھی قمیت ہوگئی ہے اور لوگ ان پھتروں کی بھی قدر کرنے لگے ہیں بلکہ یہ کہاجائے تو بے جانہ گا کہ بہت سارے لوگوں کی روزی روٹی انہی پھتروں سے وابستہ ہیں۔اللہ تعالی نے بے شک سچ فرمایا ہے کہ کوئی بھی شے اس دنیا میں بے جا یا بے کار نہیں بنائی گئ۔
(جاری ہے )

قسط نمبر.1

لمحہ فکریہ
تحریر ایم امجد خان نمبردار

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc