گانچھے کا سب ڈویژن مشہ بروم کا علاقہ کندوس اکیسویں دور میں کن سہولیات سے محروم تحریر نیوز کی سروے رپورٹ میں تفصیلات منظر پر لایا گیا

خپلو(نمائندہ خصوصی ٹی این این) ضلع گانچھے سب ڈویژن مشہ بروم کا علاقہ کندوس اکیسویں دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے کندوس ویلی کو جانیوالی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار جبکہ پورا علاقہ موبائل فون سگنلز کی سہولت بھی نہیں عوام کا فورس کمانڈر اور حکام بالاء سے نوٹس لینے کی اپیل۔ وادی کندوس جو چھے گاوں پر مشتمل ہیں جبکہ پچیس سو افراد کی آبادی ہے جس میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ وادی کی تمام سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مریض اور زجگی کے دوران کئی خواتین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کندوس کے عوامی حلقوں کا کہنا تھاکہ الیکشن کے دوران سیاستدان ووٹ بٹورنے کیلیے طرح طرح کے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد بھلا دیتے ہیں پیپلز پارٹی کے رہنماء انجنئیر اسماعیل تین دفعہ یہاں سے بھاری ووٹوں سے جیت گیا لیکن خاطر خواہ کام نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع گانچھے کا کوئی علاقہ نہیں جہاں ایس کام کا سروس نہ ہو لیکن یہاں ایک ٹاور نصب نہیں کیا گیا ہے جس سے ہمیں اپنے پیاروں سے بات کرنے کیلیے چالیس کلومیٹر کا مسافت طے کرنا پڑتا ہے۔ عوامی حلقوں نے فورس کمانڈر جنرل احسان محمود سے اپیل کی ہے کہ کندوس وادی سیاچن کا ایک حساس علاقہ ہے جس میں پاک فوج کی کثیر نفری بھی تعینات ہے لہذا جلد ایس کام موبائل سروس کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ کندوس کی عوام کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکٹری کو گانچھے حلقہ 3 کا نمائندہ مرحوم وزیر معدینات شفیق کی وفات کی بناء پر جلد تمام مسائل کو جلد حل کی درخواست کی گئی ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc