ضلعی انتظامیہ سکردو نے موضع اولڈینگ کے ساتھ اخر کیا ظلم کرلیا؟ بی ایس ایف کے سابق صدر نے تہلکہ خیز بیان جاری کردیا

سکردو(پ ر) سکردو بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابق ڈویژنل صدر و تنظیم نوجوان اولڈینگ کے صدر محمد صابر نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ حلقہ پٹواری موضع اولڈینگ کے کرپٹ اور مغرور شخص ہے جنہیں اولڈینگ کے عوام پر مسلط کر کے رکھنا یہاں کے عوام کی توہین ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ملزم کو سکردو کا سب سے بڑا پٹوار حلقہ میں رکھنا باعث تشویش ہے کمشنر بلتستان ڈپٹی کمشنر سکردو فوری طور پر نوٹس لیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے کردار پر سوال بھی اٹھ رہا ہے ضلعی انتظامیہ وضاحت کریں کہ کیا کسی ملزم کے اوپر اعتماد کیا جاسکتا ہے جن کے اوپر کرپشن کے الزام عائد ہوں ؟انہوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بھی یہاں قحط الرجال نہیں ہے کہ ایک ملزم پر اہم عہدوں پر فائز رکھا جائے ایک سے بڑھ کر ایک سینئر لوگ موجود ہیں جنہیں اہم جگہوں سے دور رکھا ہوا ہے موضع اولڈینگ کے پٹواری جن کے اوپر کیڈٹ کالج معاوضہ میں سنگین بدعنوانی کے نتیجے میں ایف آئی آئی کی جانب سے نامزد کردہ ملزم ہے جن کے اوپر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر باقاعدہ طور پر مذکورہ بالا ادارہ نے پرچہ درج کیا ہوا ہے موصوف نے ضمانت قبل از گرفتاری لی ہوئی ہے انہیں معطل کرنے کے بجائے اہم جگہوں پر تعینات کیا جانا حیرت کا باعث ہے ضلعی انتظامیہ مذکورہ ملزم کو فل الفور پٹوار حلقہ موضع اولڈینگ سے الگ کیا جائے جب تک اپنے آپ کو بے گناہ ثابت نہیں کرتے اہم عہدوں سے الگ رکھا جائے چونکہ ملزم کی تحویل میں زمینوں کی اہم ریکارڈ کا رہنا خطرہ سے خالی نہیں ہے ممکن ہے کہ اہم ریکارڈ کو تلف کریں ویسے بھی ضلعی انتظامیہ نے موضع اولڈینگ کے ریکارڈ کے حوالہ سے ہری جھنڈی دکھا دی ہے پھر بھی کسی کرپٹ شخص کو رکھنا مضحکہ خیز ہے ۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc