گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کمیشن اسٹبلشمنٹ اور چیف سیکرٹیری کے حکم پر بن رہا ہے۔احسان ایڈوکیٹ

0 0

سکردو(ٹی این این)عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے بانی رہنما اور سابق چیرمین عوامی ایکشن کمیٹی اور سابق صدر گلگت بار کونسل سنئیر وکیل اور سیاسی رہنما احسان علی ایڈوکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کمیشن دراصل اسٹبلشمنٹ اور چیف سیکرٹیری کے حکم پر ہو رہا ہے۔ نجی ویب ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت نے دو سال پہلے لینڈ ریفارمز کمیشن نافذ کرنے کیلئے ہر ضلع میں جاکر سٹیک ہلوڈرز کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی لیکن یہ تمام باتیں میڈیا کے ریکارڈ کا حصہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اس ریفازمز کمیشن کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنکا کہنا تھا کہ آذاد کشمیر حکومت نے بھی ماضی میں اسطرح کا کوئی لینڈ ریفارمز ایکٹ بنایا تھا جس کے تحت بیس فیصد زمینوں حکومت نے اپنے قبضے میں لیا لیکن زمینیں بلدیاتی اداروں اور عوامی نمائندوں کے ماتحت اداروں کے نام کیا تھا تاکہ عوام کی ضرورت کے مطابق اسکول ،کالج کھیل کے گروانڈ ہسپتال وغیر ہ بنانے کے کام آسکے لیکن گلگت بلتستان میں ایسا نہیں ہورہا ہے۔ اُنکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں پالیسیز بنانے کا اختیار ماضی سے لیکر آج تک مقامی قانون ساز اسمبلی اور گورنر کے پاس نہیں بلکہ مقتدر حلقوں،اسٹبلشمنٹ اور چیف سیکرٹیری کے پاس ہوتے ہیں اور وہ اسمبلی سے اس طرح کے کام لیتے ہیں اور اُنکی مرضی ہوتی ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کا کس طرح بندر بانٹ کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان عوام کو اسطرح کے ریفارمز خدشات پایا جاتا ہے کیونکہ ماضی میں گلگت بلتستان کے فٹ پاتھ تک کو الاٹ کرنے کے واقعات تاریخ کا حصہ ہے۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز ہونی چاہئے کیونکہ اس وقت گلگت بلتستان کے بہت سے علاقوں میں عوام کے پاس گھر بنانے کی زمین تک موجود نہیں کیونکہ ماضی میں راجاوں نے طاقت کے بل بوتے پر تما م قسم کےاچھی زمینوں کو اپنے نام الاٹ کر رکھا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لینڈ ریفارمز کا اصل مقصد لوگوں میں زمینوں کی تقسیم کرنا ہونا چاہئے تھا مگر گلگت بلتستان میں لوگوں کی زمینوں پر سرکاری ادارے قابض ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے عوام اس لینڈ ریفارمز کمیشن کو عوام مخالف کمیشن قرار دیتے ہیں کیونکہ اس ایکٹ کے پاس ہونے سے عوامی حقوق پہلے سے کہیں ذیادہ سلب ہونے کا قومی امکان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website