عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر آج ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ویپرا کے زیر اہتمام دنیور گلگت میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں نابینا افراد کے علاوہ مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات اساتذہ اور سول سوسائٹی کی بہت بڑی تعداد بھی واک میں شرکت کی۔

گلگت (پریس ریلیز ) عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر آج ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ویپرا کے زیر اہتمام دنیور گلگت میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں نابینا افراد کے علاوہ مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات اساتذہ اور سول سوسائٹی کی بہت بڑی تعداد بھی واک میں شریک ہوئی ۔ واک کی قیادت ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی اور چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن ارشاد حسین کاظمی کر رہے تھے واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں نابینا افراد کو درپیش مسائل اور ان کے حقوق سے متعلق مختلف نعرے درج تھے۔واک کے اختتام پر سٹی گرائمر سکول اینڈ ڈگری کالج دنیور میں اس دن کی مناسبت سے ایک سیمینار بھی منعقد ہوئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صوبائی حکومت کی جانب سے نابینا افراد کو روزگار اور وظائف کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کرنےکے لئے پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اورنگزیب خان ایڈووکیٹ صاحب کی قیادت میں قائم پارلیمانی کمیٹی کے کام میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کمیٹی کے ذمہ کام کو نابینا افراد کی خواہشات کے عین مطابق تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ۔مقررین نے نابینا افراد کے لئے الگ تین فیصد کوٹہ مقرر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔مقررین نے گلگت بلتستان میں موجود تمام معذور سرکاری ملازمین کو پورے ملک کی طرح ہزار روپے کنونس الاؤنس جلد فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی صاحب نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے نابینا افراد کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیا اور یقین دہانی کروائی کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں نابینا افراد کے حقوق کے لئے بھر پور طور پر آواز بلند کرینگے۔انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ خصوصی ملاقات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی حاجی رضوان علی صاحب نے معذور افراد کے حوالے سے خصوصی بل بھی اسمبلی میں لانے کا وعدہ کیا۔ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ویپرا کے زیر انتظام منعقدہ اس سیمینار سے ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چئیرمن ارشاد حسین کاظمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نابینا افراد کئی بار اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں نابینا افراد کو وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،ارشاد کاظمی نے مزید کہا کہ نابینا افراد کو ان کی اہلیت کے مطابق روزگار کی فراہمی میں مزید غیر معمولی تاخیر کی گئی تو نابینا افراد ایک بار پھر احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئینگے ،سیمینار سے ٹیچرز یونین اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت کے صدر شکور علی زاہدی اور ڈائیریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر محمد یوسف صاحب نے بھی خطاب کیا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc