پاکستان ائرفورس کے اہلکاروں پر گمبہ سکردو بلتستان میں عوامی ملکیتی زمینوں پر ناجائز قبضے کا الزام، عوام سراپا احتجاج.

0 0

سکردو (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان ائر فورس کے اہلکار خالصہ سرکار کے نام پر گمبہ سکردو میں عوامی میلکیتی زمین پر ناجائز مبینہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی املاک پر پاکستان آئرفورس کے قبضے کے خلاف گمبہ سکردو کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور الزام لگایا کہ آئر فورس کے اہلکار زبردستی عوامی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے اور عوام کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس وقت سکردو ائیرپورٹ 28000 کنال پر مشتمل بغیر معاوضے کے قابض ہے اور مزید 1800 کنال ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ کسی صورت عوام کیلئے قابل قبول نہیں۔مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی بھی صورت اپنی ملکیتی زمین کو نیلام ہونے نہیں دینگے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کی قانونی حیثیت ایک ہونے کے باوجود گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں پر غیر ریاستی عناصر اور اداروں کا مسلسل قبضہ ہورہا ہے جبکہ آذاد کشمیر میں آج بھی غیر ریاستی عناصر ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہاار کیا جارہا ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اور اس بات کو دفتر خارجہ متعدد بار برملا اظہار کرچُکے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں عوامی املاک کو خالصہ سرکاری کی غلط تشریح کرکے مسلسل سرکاری اداروں کی جانب سے قبضہ کیا جارہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website