الیکشن 2020: روندو طورمک کے عوام نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نجف علی کو میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

روندو(ٹی این این) روندو طورمک کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما و سول سوسائٹی کے اہم کارکن نجف علی کو آنے والے الیکشن کے لئے متفقہ طور پر امیدوار نامزد کر دیا طورمک کے عوام نے پیپلزپارٹی بلتستان کے سینئر رہنما اور متحرک سیاسی ورکر نجف علی کو آنے والے الیکشن میں متفقہ امیدوار نامزد کل ایک اہم میٹنگ طورمک میں منعقد ہوا وہاں فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے جب نجف علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے روندو کی پسماندہ حالت اور علاقے کی غربت کے پیش نظر عوام اور جوانوں کے خواہش پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے مذید کہا 30 سالہ پارٹی کے لئے خدمت اور پارٹی سے وفاداری کے صلے میں اس سال ٹکٹ پر میرا حق بنتا ہے پچھلے الیکشن میں بھی فارم بھرا تھا پارٹی قائدین کے کہنے پر الیکشن سے دستبردار ہوئے مگر میرے ساتھ کئے گئے وعدے وفا نہیں کیا گیا اس بارے میں تمام پارٹی قائدین آگاہ ہے انہوں نے کہا روندو ترقی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں ابھی تک کوئی کالج نہیں ایک انچ روڈ میٹل نہیں ہسپتال کے حالت بری ہے ستک روڈ پر کام مکمل نہیں طورمک روڈ کے لئے فنڈز نہیں دیا جارہا روڈ متاثرین کو معاوضہ نہیں دیا جا رہا سبسر یولبو میں موبائل کی سہولت نہیں اور طورمک میں 4 جی کی سہولت نہیں عوام کی مسائل حل کرنے اور روندو کو دوسرے حلقوں کے برابر ترقی دینے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے امید ہے عوام اور یوتھ مجھے منتخب کریں گے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc