سکردو ٹریفک پولیس جوان لاوارث زمہ دار کون؟ تحریر نیوز کی تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ تفصیلات کیلئے لنک کلک کریں

سکردو(ٹی این این) سکردو ٹریفک پولیس لاوارث بنا ہوا ہے ایس ایس پی اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی عدم توجہی اور تعاون نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹریفک انچارج اور ٹریفک پولیس کا عملہ تمام اختیارات اور مراعات سے محروم ہے ٹریفک انچارج کے پاس گاڑی ہے نہ عملہ کے، پاس۔ اور ایک دو خراب اور موٹرر سائیکل ہیں ان کو چلانے کیلئے فیول تک نہیں دیا جارہا ہے اور افس کی استعمال کیلئے سٹیشنری اور دیگر سہولیات سے محروم ہے اور دفتری کام مکمل روکا ہوا ہے اور چار تربیت یافتہ ڈرائیورز میں سے دو پولیس ڈرائیور غایب ہیں اور سرکاری ڈرائیونگ ٹریننگ سکول اسٹاف نہ ہونے سے بند پڑا ہوا ہے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے سے پہلے تربیت دینا لازمی تھا تاکہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے سکے اور ٹریننگ سکول بھی وسائل اور محکمہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے کھولا نہیں گیا ہے جو کئ عرصے سے بند پڑا ہوا اس کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں تربیت نہ ہونے کی وجہ حادثات میں اضافہ ہو رہا زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس جوان اپنی وردی بھی اپنے جیب سے خرچہ کرکے بناتے ہیں اور محکمہ پولیس کے قانون کے مطابق ٹریفک پولیس کا سردی اور گرمی دونوں کیلئے الگ الگ وردی بناکر دینا محکمہ پولیس کی زمہ داری ہیں مگر سکردو ڈسٹرکٹ کے ٹریفک پولیس جوان اس مہنگائی کے دور میں خود خریدنے پر مجبور ہے اور ٹریفک پولیس افسران کو دن میں ٹریفک ڈیوٹی اور رات کو ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ گشت پر ڈیوٹی پر لگائی جارہی ہے ائی جی پولیس گلگت بلتستان اور ڈی ائی جی پولیس بلتستان ڈویژن سے سکردو باشعور طبقوں نے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے الگ سیٹ اپ بنانے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کو الگ الگ کرکے ٹریفک پولیس کو مذید اختیارات دیکر بلتستان میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ ٹریفک کا قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ملک کے دیگر شہروں سے زیادہ حادثات سکردو شہر میں زیادہ ہے اس کی روک تھام کیلئے عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ٹریفک پولیس کی مسائل حل کرنا ہوگا ورنہ سکردو شہر میں حادثات روکنا ناممکن سا ہوجائے گا اس لئے ائی جی پولیس گلگت بلتستان اور ڈی ائی جی پولیس بلتستان ریجن کو فوری نوٹس لینے کی سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc