اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شرمناک کام میں ملوث ہونے کا انکشاف، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر۔

سکردو( تحریر نیوز) اسپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدمحمد ناشاد کا شمار بلتستان کے سنئیرترین سیاست دانوں میں کیا جاتا ہے۔انکے بلدیاتی سیاست سے قومی سیاست تک کے سفر میں کئی تلخ یادیں ہیں اُنکا شمار گلگت بلتستان کے اُن سیاست دانوں میں ہوتاہے جنہوں نے اب تک کی سیاسی زندگی میں تمام مذہبی اور وفاقی پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہلئے اور کامیاب ہوتے رہے کہا یہ جاتا ہے کہ اُنکی سیاست کا محور دراصل سیاسی نظریہ نہیں بلکہ لوکل اثررسوخ کی بنیاد پر وہ الیکشن لڑتے ہیں اور اُنہیں کامیابی ملتی ہے۔ اُنکی سیاسی زندگی کے کئی تلخ تجربات ہیں وہ عوام اور خطے کی مسائل کیلئے درد رکھتے ہیں لیکن قلب نہیں۔اُنکا شمار بلتستان کے اہم مذہبی شخصیات اور سرمایہ داروں میں بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ اپنے عہدے کو ہمیشہ اپنی سیاسی بقاء کیلئے استعمال کرتے ہیں اُنکی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ وہ حلقہ احباب کو خوب نوازتے ہیں اُنکی بات سُنتے ہیں یہی وہ راز ہے جس کی بنیاد پر فدا محمد ناشاد الیکشن کے موقع پر ووٹ بٹورنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے حلقہ احباب کیلئے سرکاری نوکریوں کے دروازے کبھی بند نہیں کئے بلکہ میرٹ اور عمر کا کسی قسم کی پروا کئے بغیر لوئر لیول کے سرکاری بھرتیوں کیلئے سفارش کرتے ہیں۔ اُن کے حلقہ احباب سے تعلق رکھنے والے لوگ جن میں حلقے کے نمبردار سرکردگان شامل ہیں ،اُن کی سفارشات پر سرکاری محکموں جس میں ورکس، واٹر،ہیلتھ،فاریسٹ،فشریز،ایجوکیش شامل ہیں سفارشات کی بنیاد پر بغیر کسی میرٹ یہاں تک کہ ذیادہ عمر والے افراد کو بھی شناختی کارڈ تبدیل کرکے نوکریاں دی جاتی ہے سرکاری ٹھیکوں کا حلقہ احباب میں بندبانٹ اُن کیلئے کوئی مشکل کام نہیں یہی وجہ ہے کہ اُنکی سفارش پر بھرتی ہونے والے لوگ اپنے علاقوں ڈیوٹی سرانجام دیئے سرکاری خزانے سے تنخواہ وصول کرتے ہوئے باقاعدہ سیاست کر تے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر نیب چاہیں تو اُنکے حلقے میں گزشتہ دس سالوں کے درمیان ہونے والے بھرتیوں اور سرکاری ٹھیکوں کے تقسیم کی جانچ پڑتال کریں تو سب کچھ واضح ہوجائے گا ۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc