سانحہ چلاس جیسے افسوناک واقعہ کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم نے کئی عرصے بعد بڑا بیان جاری کردیا

سکردو (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پا کستان گلگت بلتستان اسکردو سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ چلاس جیسے افسوسناک سانحے کو پیش آئے کئی برس گئے لیکن نہ قاتلوں کو سزا مل سکی اور نہ وارثوں کو انصاف دیا گیا۔ سانحہ چلاس گلگت بلتستان کی مذہبی رواداری اور امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش تھی۔ تمام علاقوں اور تمام مسالک میں تفرقہ پھیلانے والوں کو نہ چھپنے کی جگہ ملنی چاہیے اور پنپنے کے مواقع۔ مسلکی، علاقائی اور لسانی تعصبات کو ہوا دینے والے انسانیت اور علاقے کے دشمن ہیں، انہیں عوام کو اپنی صفوں سے نکال باہر کرنا ہوگا۔ امن و محبت روادی کے دینی پیغام کو عملی کرنے کے لیے باشعور عوام کو آگے آنا ہوگا اور وہ تمام عناصر جو سانحہ چلاس جیسے افسوسناک واقعات کا باعث بن سکتے ہیں انکی نشاندہی اور انکی نکیل کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ آج گلگت بلتستان کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ دیامر سے سیاچن اور کھرمنگ سے غذر تک کے عوام ایک ہی گھر کے افراد ہیں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc