قمراہ اور برولمو کالونی کے غریب مستحق افراد کی مدد کیلئے والڈ کچن کے ایم ڈی میدان میں اگئے

سکردو(شریف اخوندزادہ)کورونا وائرس اور پورے گلگت بلتستان لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے غریبوں کی زندگی مشکلات سے دوچارہیں ۔۔ مشکل کی اس گھڑی میں ورلڈ کچن سکردو کی جانب سے قمراہ اور برولمو کالونی سکردو میں مستحق خاندانوں کے دہلیز پر راشن تقسیم کیا گیا۔۔ ورلڈ کچن کے ایم ڈی محمد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امدادی راشن میں نے ذاتی طور پر تقسیم کیا ہے کسی این جی او سے مدد نہیں لی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حکومت اور این جی اوز کی طرف سے امداد آنے کا انتظار نہیں کرنا چاہئیے ذاتی طور پر ہم جتنا امداد دے سکتے ہیں دل کھول کر غریبوں کی مدد کرنی چاہیئے ۔ علاقے کے لوگوں نے محمد رضا کے کارخیر کو سراہا۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc