ضلع کھرمنگ منٹھوکھا بجلی گھر کے قریبی علاقوں میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی، ڈپٹی کمشنر وعدہ کرکے غائب

کھرمنگ(نامہ نگار خصوصی) ضلع کھرمنگ منٹھوکھا بجلی گھر کے اطراف کے محلہ جات میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عوام کو جینا محال کردیا۔ تفصیلات کے مطابق منٹھوکھا بجلی گھر فیز ٹو سے اس وقت سکردو کیلئے بجلی سپلائی کی جارہی ہے لیکن سب اسٹیشن کے قرینی محلہ جات میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی نے عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے ۔وہیں غیر اعلانیہ تعطلی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں بجلی سے چلنے والے آلات کا جلنا معمول بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ کی دو وجوہات ہیں، نمبر ایک منٹھوکھا سے ملحقہ دیگر گاوں کیلئے پرانے بجلی گھر سے بجلی سپلائی کی جاتی ہے لیکن ٹرانسفر پُرانا ہونے سے ساتھ خراب ہونےکی وجہ سے بجلی اچانک ٹرپ ہوجاتی ہے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کی جانب سے نیا ٹرانسفر لگانے کا وعدہ کرنے کے باوجود تا حال کوئی نیا ٹرانسفر نہیں آیا اس وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دوسرا منٹھوکھا فیز ٹو کے پائپ میں سے اچانک پانی واپس اوپر پانی کے بڑی ٹینکی کی طرف چلی جاتی ہے اور جب تک پانی واپس نہیں آتے بجلی اچانک بند ہوجاتی ہے جوکہ بجلی گھر کی تعمیر کے دوران پانی کے واٹر چینل کو اُترائی کی طرف کرکے نہیں لگانا ہوسکتا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے منٹھوکھا اور دیگر محلہ جات میں میں بجلی کی قلت دور کرنے کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے وہ بھول گئے ہیں۔ منٹھوکھا بجلی گھر کے اطراف کے عوام کا کہنا ہے کہ موضع منٹھوکھا کو لوڈشیڈنگ فری بنائیں گے کیونکہ کھرمنگ سے لے کر سکردو تک کثیر آبادی اسی گاؤں کی پیداکردہ بجلی سے استفادہ کرتی ہے۔ اور منٹھوکھا بجلی گھر فیز ٹو جس سے سکردو شہر کیلئے بجلی مہیا ہوتی ہے لیکن جہاں سے بجلی سپلائی کی جاتی ہے وہ علاقہ بجلی سے مسلسل محروم ہیں لہذاجلد از جلد منٹھوکھا سب اسٹیشن کے پرانے ٹرانسفر کی جگہ نیا ٹرانسفر کی نصب کرکے اس مسلے کو حل کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc