سکردوکے ایک قرنطینہ سنٹر سے 26 زائرین صحت یاب ہونے بعد گھروں کو روانہ کردئے۔

سکردو(پریس ریلیز)آج مورخہ 31 مارچ 2020 کو بلتستان کے 170 زائرین 14 روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد شگر سے تعلق رکھنے والے 26 زائرین کو واپس گھروں کو بھیجے جانے والے سادہ سی تقریب قرنطینہ ہمالیہ ہوٹل حسین آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں سینئر وزیر جی بی حاجی اکبر تابان، کمشنر بلتستان ڈویژن علی عمران، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہوم کاچو امتیاز، عمران ندیم، آغا مظاہر موسوی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر حاجی اکبر تابان، کاچو امتیاز اور عمران ندیم نے خطاب کیا اور ضلعی انتظامیہ سکردو، محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کی محنت اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو سراہا اور صحت یاب ہونے والے زائرین کو مبارک بادی دی۔اس موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے علماء کرام، سیاسی اور سماجی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سرخرو ہیں۔ آج کم و بیش 170 زائرین اپنے اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ اس وقت ضلعی انتظامیہ سکردو کی پوری ٹیم اور صف اول میں محکمہ صحت، محکمہ پولیس، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، مجسٹریٹس، سولڈ ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی، ڈی ڈی ایم اے، بلدیہ سکردو اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔ سکردو کے تمام مذہبی، سیاسی اور سماجی لوگوں نے اس حوالے سے بھرپور تعاون کیا ہے۔ اس وقت سکردو میں کم و بیش 170 زائرین مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے ہیں اور وہ زائرین جن کے رزلٹ منفی آرہے ہیں ان کو بھی گھروں میں بھیجا جائے گا

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc