وزیر اعلیٰ نے بلتستان کو ملنے والا امدادی سامان لوٹنے پر پی پی پی بلتستان کے نائب صدر وزیر اقبال نے بلتستان سے منتخب نمائندوں کا پول کھول دیا

سکردو(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے نائب صدر وزیر اقبال نے کہا ہے کہ بلتستان ریجن کو صرف1 وینٹیلیٹر دیکر حفیظ الرحمن نے اپنی اصلیت واضح کردی،حفیظ الرحمن جو کہ ہمیشہ سے بلتستان کو نظر انداز کرکے بلتستان کے حق پر ڈاکہ ڈالتا آیا ہے اس بار پورے امدادی سامنا کو لوٹ لیا۔تعصب سے لت پت وزیر اعلی کے اس روئے سے ایسا لگتا ہے کہ بلتستان اس صوبے کا حصہ نہیں بلکہ وہ ہمیں بھیگ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال کو نظر انداز کرنے کے پیچھے وزیر اعلیٰ کا تعصب چھپا ہوا ہے اور مدرسے کے پیداوار کے اندر یہی تعصب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ۔بلتستان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی نااہلی اور ٹھیکہ سیاست سے آج بلتستان کے حقوق سلب کیا جارہا ہے اور تمام نام نہاد نمائندے خاموش بیٹھے ہیں۔ان کی خاموشی کی اصل وجہ ٹھیکوں کی کرپشن میں حفیظ کی سرپرستی ہے اور اسی وجہ سے حفیظ سے وفاداری نبھانے کیلئے قوم سے غداری کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، اگر امدادی سامان میں بلتستان کو برابر کا حصہ نہیں تو بلتستان کے عوام بھرپور مزاحمت کرے گی۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc