سکردو کے شہریوں نے محکمہ برقیات سے بڑا مطالبہ کردیا

سکردو (اقبال علی اقبال) کروانا وائرس نے جہاں لوگوں کی زندگی تنگ کردی ہے وہاں محکمہ برقیات اور واپڈا نے بھی اپنا اندھیرا کردار ادا کردیا ،کرونا وائرس کے باعث سکردو شہر کے تمام مارکیٹ اور دیگر دفاتر بند پڑے ہیں اس کے باوجود بھی محکمہ برقیات اور واپڈا 24 گھنٹے میں صرف صرف 5 گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں، وہ بھی ٹمٹماتے لانٹین کی مانند، عوامی حلقوں کے لوگوں پہلے سے ہی کرونا وائرس سے پریشان ہیں وہاں بجلی جیسی نعمت سے محروم ہیں اس کے علاؤہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام 24 گھنٹے گھر میں رہتے ہیں جہاں انھیں بجلی نہ ہونے سے اجیرن محسوس کرتے ہیں،عوامی حلقوں کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ برقیات اور واپڈا کو فوری وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 9 بجے سے رات گیارہ بجے تک بجلی دیا جائے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc