گلگت بلتستان میں لاک ڈاون کے باوجود ضلع غذر میں انتظامیہ کی اجازت سے تبلیغی جماعتوں کے اجتماعات جاری۔

غذر(بیورورپورٹ)پوراپاکستان سمیت گلگت بلتستان لاک ڈون لیکن ضلع غذر کے گنجان آباد تحصیل اشکومن پونیال میں اے سی کے اجازت نامہ پر بغیر کسی رکاوٹ پنجاب سے آئے ہوئے تبلیغی جماعتوں کے اجتماعات جاری۔ذرائع کے مطابق جب مقامی لوگوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اس سنگین صورت حال کے موقع پر اسی طرح کے اجتماعات منعقد کروانے کے بارے میں متعلقہ تھانے سے رجوع کرنے کی کوشش کی گئی تو تھانے کے ایس ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ ان تمام تر تبلیغی جماعتوں کو اے سی پونیال کی جانب سے باقائدہ اجازت نامہ دیا جاچکا ہے جس پر ہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد بارہ کہو کے ایک مسجد میں 6مبلغین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد اسی مسجد کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے کرونا وائریس پھیلنے کے ڈر سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت اے سی اشکومن پونیال کی اجازت سے بنا کسی رکاوٹ کے گاوں گاوں تبلیغ کررہی ہیں۔ حالانکہ اس وقت پاکستان میں تبلیغی جماعت کے بعض افراد بھی اس موزی وبا کا شکار ہو چکے ہیں لہذا غذر کے عوام چیف سکریٹری اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت ڈویژن سے پر زور مطالبہ کرتے ہے کہ تمام غیر مقامی افراد جو گاؤں گاؤں میں اجتماعات کر رہے ہیں ان کا نوٹس لیا جائے،کیوں کہ اگر خداناخواستہ ان میں سے کوئی ایک بی اس مہلک بیماری کا شکار ہے تو اس سے پورے علاقے میں یہ وباء پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی میڈیکل ہسٹری بھی چیک کیا جائے تاکہ غذر کے عوام میں یہ موزی وبا نہ پھیلے۔اور ساتھ میں غذر کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے تمام طالب علم جو پاکستان کے مختلف شہروں سے کرونا وبا ء کی وجہ سے واپس آرہے ہیں ان کا بھی میڈیکل چیک اپ کے بعد ضلع غذر میں داخلے کی اجازت دی جائے۔سول سوسائٹی کے ذمہ داروں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ خدا نخواستہ غذر کے عوام میں کرونا کا وبا پھیل گیا تو غذر کے انتظامی بالخصوص اے سی اشکومن پونیال اس کا زمہ دار ہوگا اور فوری طور پر اے سی پونیال اشکومن کی ضلع بدری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc