گلگت میں کرونا وائرس اسکرنینگ کے ڈیوٹی پر مامور نوجوان ڈاکٹر اُسامہ ریاض جان کی بازی ہار گئے۔

گلگت(ٹی این این) گلگت بلتستان میں ایک نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض مریضوں کی سکریننگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے خود کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعثجاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے ڈاکٹر اسامہ ریاض گلگت پڑی بنگلہ جگلوٹ میں زائرین کی سکریننگ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے اور جگلوٹ سونیار سکریننگ کیمپ میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ ڈاکٹر اسامہ ریاض میں کورونا وائرس کی تصدیق چند دن قبل ہوئی تھی۔ یہ گلگت بلتستان میں کورونا سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔گلگت بلتستان کے محکمہ اطلاعات نے مختلف خبررساں ایجنسیوں کو ان کے جان بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ ان کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔ڈاکٹر اسامہ ریاض کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس سے تھا اور وہ گلگت بلتستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ریاض حسین کا بیٹا تھا اور وہ ڈیڑھ سال قبل گلگت بلتستان محکمہ صحت میں بطور ڈاکٹر تعینات ہوئے تھے۔وہ جمعے کی رات سے گلگت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیرعلاج تھے۔ ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں ونٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق تقریبا ایک ہفتہ قبل ڈاکٹراسامہ نے ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کرلیا تھا۔ڈاکٹر اسامہ نے قائداعظم میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی جبکہ اگست 2019 میں انہوں نے پی پی ایچ آئی گلگت میں بطور ڈاکٹر کام شروع کیا تھا۔انہوں نے اسی سال فروری 2020 میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان بھی پاس کیا اور جولائی میں سپیشلائزیشن میں انڈکشن کے منتظر تھے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر اُنہیں زبردست خراچ تحسین پیش کیا جارہا ہے اور اُنہیں گلگت بلتستان کا قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کی جارہی ہے کہ اُنہیں بغیر کسی میڈیکل کیٹ اور فقط مساک پہنا کر ڈیوٹی پر مامور کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کریں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc