بلتستان میں وینٹلٹیر مشین کی اشد ضرورت، اسپیکر فدا ناشادبے بس، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے استفعیٰ کا مطالبہ کردیا۔

سکردو(ٹی این این) بلتستان کے چاروں اضلاع کیلئے وینٹلیٹرنہ ہونے کی وجہ سے جہاں سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب شدیدتحفظات کا اظہار کی جارہی ہے وہیں بلتستان کے کچھ ڈاکٹروں نے کرونا کی وبائی مرض کیلئے اہم اور بنیادی ضرورت وینٹلیٹر میشن کی خریداری کیلئے چندہ مہم شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان حکومت کو وفاقی حکومت نے نو وینٹیلیٹر مشینیں دی ہے اور یہ تمام میشن اس وقت گلگت میں رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں کی جانب بلتستان ریجنکو تاحال مشین فراہم نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنماوں نجف علی اور محمد علی دلشاد سمیت دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت آبادی کے لحاظ سے گلگت بلتستان میں کرونا متاثرین کی تعداد پورے مُلک سے کہیں ذیادہ اور اُس سے سے بلتستان میں کرونا کے متاثرین کی تعداد گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے ذیادہ ہیں۔ لہذا حکومت کا اس موقع پر بلتستان کو نظر انداز کرنا انتہائی قابل تشویش ہے۔ اُنہوں نےمزید کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو آٹھو سے مشینوں کا تخفہ دیا ہے جس میں سے کم ازکم تین سو مشینیں گلگت بلتستان کو ملنا چاہئے۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر اسپیکر گلگت بلتستان قانو ن ساز اسمبلی کا ایک واٹس ایپ میسج وائرل ہور رہا ہے جس میں اُنہوں انتہائی لاچارگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلتستان میں وینٹیلیٹر کی ضررورت کے حوالے سے مطالبہ سوشل میڈیا پر آیا ہے اور میں وزیر اعلیٰ کو مطالبہ پہنچاتے ہوئے درخواست کروں گا کہ بلتستان کیلئے تین مشینوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے فداناشاد کے اس میسج پر سخت نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر فدا محمد ناشاد وزیر اعلیٰ کے آگے اتنے بے بس اور بے اختیار ہیں تو اُنہیں استفاء دیکر گھر بیٹھ جانا چاہئے۔ اُنہوں مزید کہا کہ بلتستان کے عوامی نمائندوں کی نااہلی اور مصحلت پسندی کی وجہ سے بلتستان ریجن کو وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے ہر معاملے میں نظر انداز رکر رکھا ہے اور آج کرونا جیسے وبائی امراض کی پھیلاو کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ بلتستان کو کوئی والی وارث نہیں۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc