ترجمان حکومت گلگت بلتستان کا کرونا کے حوالے سے منفی پروپگنڈہ، عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

گلگت (ٹی این این) ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے انتہائی غیر ذّمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طبعی موت مرنے والے ضعیف العمر شخص کا کرونا کی وجہ سے ہلاکت کی خبر میڈیا پرخبر نےگلگت بلتستان کے عوام شدید تشویش اور کرب میں مبتلاء کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر گوہر آباد بونیر داس سے تعلق رکھنے 90 سالہ والا ضعیف شخص گزشتہ کئی عرصے سے گردے اور نمونے کے عارضے میں مبتلاء تھے جو مرض کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگئے۔لیکن ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اس شخص ہلاک کرونا کی وجہ سے ہونے کی اطلاع میڈیا کو جاری کرنے کے بعد گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ خاص طور پر گلگت بلتستان میں جہاں بنیادی صحت کی سہولت نہ ہونے اور قرنطنیہ سنٹر میں ایران سے آنے والے زائرین کی مکمل دیکھ بھال نہ ہونے کے حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت سخت تنقید کے ذد میں ہیں وہیں فیض اللہ فراق کے بیان کے گلگت بلتستان کے عوام کو مزید پریشانی سے دوچار کردیا۔ فیض اللہ فراق کی جانب سے میڈیا کو جاری ہونے والے بیان کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد اُنہوں نے تردیدی بیان بھی جاری کی جس سے عوام کا حکومت کے اوپر سے اعتبار مکمل طور پر ختمہوچُکی ہے۔ دوسری طرف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر کپٹن شفیع خان نے سوشل میڈیا پر کرونا کے حوالے سے منفی اور غیر متصدقہ خبر چلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کی اس انتہائی غیر ذّمہ دار بیان پر اُنکے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc