انتظامیہ سے عدم تعاون،مشہ بروم ہوٹل سکردو سیل، عوام نے حکومت پر سنگین الزام لگا دیا۔

سکردو (ٹی این این) سکروو انتظامیہ نے سکردو کے معروف مشہ بروم ہوٹل کو عدم تعاون پر سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سکردو انتظامیہ نے شہر کے کئی ہوٹلوں کو ایران سے آنے والے زائرین کیلئے قرنطینہ سنٹر بنانے کیلئے بلتستان ہوٹل ایسوی ایشن کو تعاون کرنے کی اپیل کی تھی لیکن مشہ بروم ہوٹل سکردو نے انتظامیہ سے تعاون کرنے کے بجائے ہوٹل کے تمام کمروں کا تالا لگا کر تمام ملازمین غائب ہوگئے۔ اس موقع سکردو انتظامیہ عدم تعاون کے جرم میں ہوٹل کو سیل کردیا۔دوسری طرف عوامی حلقوں کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ ہوٹل کو حکومت اور مالکان کی ملی بھگت سے ایک بہانا بنا کر سیل کردیا ہے تاکہ زائرین یہاں قیام نہ کرسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشہ بروم ہوٹل انتظامیہ کو پہلے ہی اطلاع کردی گئی تھی کہ انتظامیہ اس طرح کا اقدام اٹھانے والے ہیں لہذا اپنی تیاری مکمل کریں یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے حکومت احکامات کو سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد مکمل طور پر نظر انداز کرکے وقتی طور کیلئے فقط عوام کو دکھانے کیلئے سیل کردیا۔ عوامی حلقوںکا کہنا ہے کہ اگر واقعی میں تعاون نہ کرنے کی بنیاد پر سیل کیا ہے تو اس ہوٹل کو کم ازکم چھے ماہ سیل کرکے رکھنا چاہئے ورنہ عوام یہی سمجھے گا کہ جس طرح مشہ بروم بس حادثے کے بعد مشہ بروم کے تمام دفاتر کو اسپیکر فدا محمد ناشاد کی سفارش پر وزیر اعلیٰ کے حکم سے صرف دو دنوں کے اندر کھول دیا بلکل یہی طریقہ یہاں بھی اپنا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc