گلگت بلتستان میں دو سانحات!

منقسم ریاست جموں و کشمیر کا اہم خطہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے 9 مارچ2020ء کا دون کافی سخت اور پریشان کن رہا،کیونکہ دو انتہائی افسوسناک سانحات میں 24سے افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

 

(1)اطلاعات کے مطابق پیر یعنی 9 مارچ 2020ء کو راولپنڈی سے سکردو جانے والی نجی کمپنی کی کوسٹر کو بلتستان کے علاقے روندو میں حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انچن ٹریول کوسٹر نمبر ایل ای ڈی 2586 روندو( یلبو)سی پیک ہوٹل کے قریب موڑ کاٹتےہوئے کنٹرول سے بےقابوہوکر دریا سندھ میں جا گری۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق مسافر گاڑی میں 25 افراد سوار تھے جس میں 23 جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی تلاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسیکو آپریشن جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق ۔ شہداء میں نصف کی میتیں دریا سے نکالی گئی ہیں اور باقیوں کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین کے مطابق قیامت صغرا کاسا منظر تھا۔اللہ تعالی تمام مرحومین کی کامل مغفرت اور تمام لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔

 

اس سانحہ میں جہاں تیز رفتاری کا کردار ہے وہیں سکردو گلگت روڈ کی تعمیر جلد نہ ہونے کا عمل دخل بھی ہے ۔اس روڈ پر حادثات کے بارے میں آئے روز اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طوری مرحومین کے ورثاء اور زخمیوں کی مدد کے لئے اقدام کرے اور یہ کہ اس خونی سڑک کی تعمیرو مرمت فوری مکمل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے ، جبکہ ٹرانسپورٹر حضرات جلد بازی کی بجائے انسانی جانوں کا خیال رکھیں ۔ اس سانحہ کی بھی فوری تحقیق ہونی چاہئے اور جن کی بھی کوتاہی ہے ان کو قرار واقع سزا ملے۔

 

(2)گلگت بلتستان کے عظیم ثپوت کرنل مجیب الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی میں شہید ہو ئے ۔ 46 سالہ شہید کرنل مجیب الرحمان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے ہے اور مرحوم نے سوگوران میں ایک بیوہ، 3 بیٹے اور ایک بیٹی اور دیگر عزیزو اقرباء کو چھوڑا ہے۔ گلگت بلتستان کے سابق ڈی آئی جی میر افضل صاحب کے فرزند ہیں ۔ میر افضل صاحب کا شمار بھی گلگت بلتستان کے بہترین پولیس افسران میں ہوتاہے۔

 

میر افضل صاحب سے ہماری دو کی ملاقاتیں 2009ء کے دوران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے الیکشن دفتر میں ہوئی ، ایک ملاقات الیکشن سے پہلے اور دوسری الیکشن کے بعد ہوئی ۔ خطے کے مسائل کے حوالے سے کافی فکر مند پایا ۔ اللہ تعالیٰ شہید کرنل مجیب الرحمان کی کامل مغفرت اورسابق ڈی آئی جی میرافضل صاحب اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

 

 

 

 

 

 تحریر۔عبدالجبارناصر

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc