چلاس ہسپتال کے ڈاکٹرز کے استعفیٰ پر وزیراعلیٰ نے کیا فیصلہ کرلیا ۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے بتا دیا

گلگت(پ۔ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلاس ہسپتال کے وہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز جنہوں نے اپنے استعفی وزیر اعلی کو بھیج کر اپنی سٹیشن چھوڑا تھا ان کے خلاف وزیر اعلی گلگت بلتستان نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو سخت انضباطی کارروائی کرنے کا حکم دےدیا ہے اور چلاس ہسپتال کیلئے ان کے متبادل سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی منظوری دی ہے۔فیض اللہ فراق نےکہا کہ چلاس ریجنل ہسپتال کیلئے تین اہم متبادل سپیشلسٹ ڈاکٹر بروز پیر چلاس ہسپتال جوائن کریں گے جبکہ باقی ڈاکٹرز کی ضرورت کو ایک ہفتے تک پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت میڈیکل ایمرجنسی نافذ ہے اور گلگت بلتستان بھی کرونا وائرس کی زد میں ہے ایسے حالات میں ڈاکٹروں کا اپنے مطالبات کے حق میں ہسپتال چھوڑنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور موجودہ حکومت نے اپنی بساط سے بڑھ کر صوبہ بھر میں میڈیکل کے شعبے کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی ہے۔۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc