معروف کاروباری شخص کے بازیابی کیلئے احتجاج پاک فوج سے بڑا مطالبہ کردیا

گلگت(سعادت علی)معروف کاروباری شخصیت حاجی صفدر حسین کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کی طرف سے بعد از نماز جمعہ بینظیر چوک میں احتجاج تمام سیاسی۔ مذہبی جماعتوں کی اعلی قیادت سمیت عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت حکومت سے فوری طور پر گلگت باگو سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت کو بازیاب کرانے کا مطالبہ۔ احتجاج مظاہرے کے شرکاء سے پیپلز پارٹی پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ۔اسلامی تحریک کے رہنما دیدار علی۔چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیپٹن سکندر۔ مجلس وحدت المسلمین کے الیاس صدیقی۔تحریک انصاف کے پروفیسر اجمل حسین۔ پی پی رہنما سلطان گولڈن و دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کاروباری لین دین کا بہانہ بنا کر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت کو اغوا کرنا غیر قانونی عمل ہے لہذا اگلے جمعے تک بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا داٸرہ وسیع کرکے کے اگلے لاٸحہ عمل کا اعلان کیا جاۓ گا۔حاجی صفدر کی بازیابی ک لیے ہم نے پرامن اور تمام تر قانونی راستے اپناۓ لیکن چار مہینے سے ذیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا لہذا اب صوبائی۔ وفاقی حکومت۔ پاک آرمی اور خفیہ اداراے اس طرف توجہ دیتے ہوۓ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات کرے اور جلد از جلد بازیاب کرایا جاۓ بصورت دیگر احتجاج میں شدت آۓ گی اور پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا داٸرہ پھیلا دیا جاۓ گا

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

apental calc